Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

’ ’پدماوتی‘‘کو راجستھان میں ریلیز کی اجازت

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کو راجستھان میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔ہندوستانی تاریخی فلم ’پدوماتی‘  ابتدا سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہےجس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت کمیونٹی کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کے الزام کے طور پر سامنےآیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے وزیر داخلہ نے  ’پدماوتی‘ کو ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ فلم کو ہندو راجپوت کمیونٹی کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے راجستھان میں بھی ریلیز کیا جائے گا لیکن کمیٹی ریلیز سے قبل فلم کا جائزہ لے گی اور قابل اعتراض مناظر کو خارج کرنے کا مطالبہ کرے گی۔فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پہلے ہی راجپوت کمیونٹی کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم سے کئی اہم سین کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود چند حلقوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ فلم’پدماوتی‘ میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 

شیئر: