ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ نئی اپڈیٹ میں ٹویٹر اکاؤنٹ کے نام کی حد 20 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔ٹویٹر کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا جس میں ٹویٹر نے حروف کی تعداد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اب اکاؤنٹ کے نام میں اپنا مکمل نام اور ایموجیز شامل کر سکیں گے۔اسکے ساتھ ساتھ صارفین 15 حروف پر مشتمل یوزرنیم کو بھی رکھ سکیں گے۔واضح رہے کی جانب سے اسی ہفتے ٹویٹ کی حد 140 حروف سے بڑھا کر 280 حروف کی گئی تھی۔