Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شاہ سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم ٹویٹر کا ہیش ٹیگ

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انسداد بدعنوانی مہم ٹویٹر کا ہیش ٹیگ بن گئی۔ لمحوں میں لاکھوں لوگوں نے مہم کی خبریں دیکھیں اور آنے والے ہر لمحے میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔سعودی شہریوں اور اغیار نے انسداد بدعنوانی اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق شاہی فرامین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ 32سالہ شہزاد ہ محمد بن سلمان نے وہ کارنامے انجام دیدیئے جو 60برس کے رہنماﺅں نے انجام نہیں دیدیئے۔ وہ تاریخ ساز نوجوان ہیں۔
 

شیئر: