Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہونٹوں کی دلکشی کے لئے چند مشورے

ہونٹوں کو نرم اور ملائم رکھنے کے لئے رات کو سوتے ہوئے بادام اور روغنی زیتون کا تیل استعمال کریں۔
دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
بادام روغن یا زیتون کے تیل میں شہد ملا کر لگائیں۔
عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر دن میں دو مرتبہ لگائیں،تازہ دودھ کی جھاگ ہونٹوں پر ملنے سے بھی ہونٹ گلابی ہوجاتے ہیں۔
ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے انگور یا چکوترے کا رس پسی ہوئی دار چینی میں ملا کر لگانے سے رنگت بدل جاتی ہے۔
گلاب کی پتیاں پیس کر انہیں دودھ میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
 ہونٹوں کوپھٹنے سے بچانے کے لئے دودھ یا بالائی بھی لگائی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: