Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

فیس اضافہ کیلئے نئی اسکیم تجویز

    لکھنؤ۔۔۔پرائیویٹ اسکولوں کیلئے  ہرسال ہونے والے فیس اضافہ کی بنیاد اب صارفین کی قیمت انڈیکس ہوگی۔ ہر اسکول کلاس وار طالبعلموں کی تعداد کی بنیاد پر تازہ صارفین کی قیمت انڈیکس میں فیس کی ایک خاص تناسب (کم از کم5 اور زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک) جوڑتے ہوئے فیس میں اضافہ ہو سکے گا۔ شرط یہ ہے کہ فیس میں یہ اضافہ اسکول کے ہر استاد کی ماہانہ آمدنی میں اوسط اضافہ سے زیادہ نہیں ہو۔ پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی فیس وصولی پر لگام کسنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے مجوزہ اتر پردیش نجی فنڈیڈ اسکول (فیس ریگولیشن) بل، 2017 میں  نافذ کئے گئے ہیں۔

 

شیئر: