Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

لوگوں کو جعلی حادثے کی بنیاد پر لوٹنے والے پکڑے گئے

      حیدرآباد۔۔۔میسورکی کوئمپونگر پولیس نے سڑک حادثہ میں خود کو زخمی قرار دیتے ہوئے جبری طور پر رقم کی وصولی کے سلسلہ وار معاملوں میں ملوث 2افراد کو پکڑلیا۔ انکی شناخت ضمیر اور جلیل کے طور پر کی گئی ہے۔ان دونوں کیخلاف شکایات کی جانچ کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔27اکتوبر کو یہ دونوں این آر محلہ علاقہ میں تیزی سے دوڑتے ہوئے سامنے آہستہ جانے والی کار سے ٹکراگئے۔ یہ کار سرینواس نامی شخص چلارہا تھا ۔ بعدازاں ان دونوں نے الزام لگایا کہ سرینواس گاڑی چلاتے ہوئے انڈیکیٹر سے اشارہ نہیں کررہا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئے جس پر سرینواس نے ان افراد کو اسپتال لے جانے اور اسکے اخراجات برداشت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تاہم اسپتال جانے کے دوران ان دونوں نے اس معاملہ کو ختم کرنے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا۔ سرینواس نے یقین دہانی کروائی کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد ان کو ادائیگی کی جائیگی۔ سرینواس نے اس واقعہ سے اپنے دوست کو واقف کروایا جس کے بعد یہ دونوں اس سے بدکلامی کے بعد وہاں سے فرا رہوگئے۔ دونوںدھوکے باز کوئمپو نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے وجے بینک سرکل کے قریب دوبارہ دکھائی دیئے تاکہ اسی علاقہ کے رہنے والے وشواناتھ پردھان نامی دوسرے شخص کو پھانسا جاسکے ۔سرینواس نے عوام کی مدد کے ذریعہ ان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ بعدازاں ان دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

 

شیئر: