Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

اسد حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج

 برلن ۔ ۔۔ جرمنی میں موجود شامی مہاجرین نے صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف جنگی اور انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرا دیئے۔اِن مہاجرین نے صدر اسد کیخلاف مقدمات میں  13 شامی مرد اور خواتین نے 17 مشتبہ افراد کے نام دیئے ہیں جو ان کے خیال میں اسد کی بے رحمانہ پالیسیوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ ملزم نامزد کئے جانے والوں میں شام کے نیشنل سیکیورٹی بیورو، ایئر فورس انٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ، وزارت دفاع اور ملٹری پولیس کے سربراہان شامل ہیں۔ ان شامیوں کو انسانی حقوق کے گروپوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

شیئر: