Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

شام میں قطری دہشتگردی کے خلاف کارروائی

ویانا ۔۔۔۔دہشتگردی کی مالی اعانت کے موضوع پر قطر کے خلاف بین الاقوامی مشن نے شام میں تعلیمی حقوق کی پامالیوں پر فائل تیار کرلی۔ یونیسکو کے حوالے کی جائے گی۔اس فائل میں بشار الاسد اور قطری حکومت کی جانب سے شام کے طلبہ و تعلیمی اداروں کے خلاف اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔عالمی مشن نے واضح کیا ہے کہ قطری حکومت کی جانب سے دہشتگردگروہوں کی فنڈنگ کے باعث شام کے متعدد شہریوں اورقریوں میں دسیوں اسکول اور تعلیمی ادارے تباہ و برباد اور بند ہوگئے۔لاکھوں شامی طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے۔ اس امر کا اعلان عالمی مشن کے ترجمان ڈاکٹر یوسف عمر نے آسٹریا میں شامی پناہ گزینوں کے بچوں کی خصوصی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ نمائش میں 40سے زیادہ شامی بچوں کے شاہکار پیش کئے گئے ہیں جن میں انہوں نے دہشتگردی کے باعث بند ہونیوالے اسکولوں اور تعلیم سے محرومی کا تذکرہ دردناک انداز میں پیش کیا ہے۔

شیئر: