Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی قیادت پر سیسی کا اعتماد

قاہرہ .... مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ انکا ملک خلیج عرب کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پڑوسی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرے۔ السیسی نے شرم الشیخ میں منعقدہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ علاقائی بحرانوں کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ مصری صدر نے کہا کہ سعودی عرب کی صورتحال تسلی بخش اور مستحکم ہے۔ ہمیں سعودی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔
 

شیئر: