Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فلم’’1983‘‘ ، 2019 میں ریلیز

ویسے تو بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم’ ’پدماوتی‘‘ ریلیز کے لئے تیار ہے تاہم ان کے مداحوں کے لئے قدرے مایوس کن خبر یہ ہے کہ ان کی اسپورٹس فلم ’’1983‘‘ آئندہ برس نہیں بلکہ 2019 میں ریلیز ہوگی۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اسپورٹس فلم کو 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گامگر اب فلم کی ٹیم نے اس کو 2019 میں ریلیز کرنے کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ فلم ساز کبیر خان کی یہ فلم ہند کی جانب سے 1983 میں جیتے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کی کہانی پر مبنی ہوگی۔فلم کا مرکزی کردار اس وقت کے کرکٹ کپتان ’کپل دیو‘ کا ہوگا۔ رنویر سنگھ کپتان کپل دیو کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ کے لئے رنویر سنگھ سے قبل ارجن کپور اور ریتک روشن کے نام بھی گردش کرتے رہے  تھے۔فلم کی ٹیم نے رواں برس 25 ستمبر کو رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا، تاہم  فلم کی ٹیم   نے ’1983‘ کو 5 اپریل 2019 کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیاہے۔
 

شیئر: