سیئول ۔۔۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے ۔ انھوں نے دورہ جاپان کے دوران جنوبی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی اور پیا نگ ٹاک شہر میں موجود امریکی فوجی اڈے ’’ہمفریز‘‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے امریکی اور کورین فوجیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ انھوں نے کوریا میں امریکی قوتوں کے کمانڈر جنرل بروکس سے شمالی کوریا کے مسئلے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وہ اب دارالحکومت سیئول میں صدارتی محل میں جنوبی کوریا کے سربراہ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔واضح رہے کہ ہمفریز فوجی اڈہ امریکہ کا بیرون ملک سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ اس کا رقبہ 146 ملین مربع میٹر ہے اور اس وقت 26 ہزار امریکی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ان فوجیوں کی تعداد کو بڑھا کر 42 ہزار کر دیا جائیگا۔