بالی وڈ خان ہیروز پہلی بار ایکساتھ
بالی وڈ کے تینوں خانزپہلی بار نئی فلم میں ایکساتھ کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ' ٹھگ آف ہندوستان میں سلمان اور شاہ رخ کو ایک ایک کردار مل گیاہے۔فلم میں امیتابھ بچن کےساتھ اب سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی کام کریں گے۔ یہ پہلااتفاق ہے کہ تینوں خان ہیرو ز ایکساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔ بتایاجارہاہے کہ نئی فلم میں دو کیمیو کرداروں کیلئے سلمان اور شاہ رخ خان کو کاسٹ کیاگیاہے۔ 'ٹھگ آف ہندوستان ' میں عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف، فاطمہ شیخ اہم کردار ادا کرینگے۔ یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔