Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبعلم کا اقدام خودکشی

    حیدرآباد۔۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں تریپورہ کے ایک طالب علم نے خودکشی کی کوشش کی۔اس طالب علم کی شناخت20سالہ  بیربل کوئی زارہ کے طور پر کی گئی ہے جویونیورسٹی کے لاجسٹک سائنس کا طالب علم بتایاجاتا ہے ۔وہ یونیورسٹی کیمپس میں ہاسٹل میں مقیم تھا۔ گزشتہ شب اس نے ہاسٹل کی عمارت سے نیچے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔اس کے ساتھی طلبہ نے اس کو فوری طور پر علاج کے لئے گچی باولی کے کیر اسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور جانچ شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب تقریبا12.30بجے پیش آیا۔پولیس نے کہاکہ عمارت کی دوسری منزل سے کودنے کے سبب وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ اس کے سر اور جسم کے دوسرے حصوںپر شدید زخم آئے ۔پولیس نے کہا کہ اس کے والدین کو اس کے اس انتہائی اقدام کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

 

شیئر: