Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریشماں کی آواز آج بھی مقبول

پاکستانی گلوکارہ ریشماں کی آواز ان کے دنیا سے جانے کے برسوں بعد آج بھی سننے والوں میں بے پناہ مقبولیت رکھتی ہے۔ ریشماں کا شمار پاکستان کی مایہ ناز گلوکاراﺅں میں ہوتاہے۔ مدھر اور منفرد آواز کی مالک گلوکارہ ریشماں نے 60 کی دہائی میں اپنے فن گائیکی کا آغاز ریڈیو پاکستان اورپاکستانی ٹیلیویژن پر اپنی آواز میں گیت پیش کرکے کیا۔پاکستانی گلوکارہ کی بہترین صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے موسیقاروں نے انہیں بالی وڈ فلموں میں گیت گانے کی دعوت دی۔ریشماں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے کئی مشہور بالی وڈ گیت آج بھی مقبولیت رکھتے ہیں۔ ریشماں نے آخری بار پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کےساتھ اسٹیج پر پرفارم کیاتھا جسے بےحد پسند کیاگیا۔پاکستانی حکومت کی جانب سے ریشماں کو بہترین فنی خدمات پر 'ستارہ امتیاز ' پیش کیاجاچکاہے ۔ریشماں کینسر جیسی موذی بیماری کا شکار ہوکر چار برس قبل 2 نومبر کے دن دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔
 

شیئر: