Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

شیاومی کمپنی کے دو نئے اسمارٹ فون لانچ

شیاومی کمپنی نے انڈیا میں منعقدہ تقریب میں اپنے دو نئے سمارٹ فون ریڈمی وائے 1 اور ریڈمی وائے 1 لائٹ لانچ کر دئیے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون شیاومی کی نئی وائے سیریز کا حصہ ہیں۔
 ریڈمی وائے 1 میں 5.5 ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ، ایم آئی یو آئی 8 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم سال کے آخر تک ایم آئی یو آئی 9 سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 140 ڈالر اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 170 ڈالر ہوگی۔
ریڈمی وائے 1 کے ساتھ ہی کمپنی نے ریڈمی وائے 1 لائٹ بھی لانچ کیا ہے جس میں اسنیپ ڈریگون 425 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 5.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 110 ڈالر تک ہو گی۔ دونوں اسمارٹ فونز کو 8 نومبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: