Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

نوازالدین نے اپنی کتاب واپس لے لی

حال ہی میں اپنی زندگی پر لکھی جانےوالی کتاب کے باعث آئے روز خبروں میں رہنے والے بالی وڈ اداکارنوازالدین صدیقی نے اپنی کتاب واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق نوازالدین صدیقی نے کتاب سے متعلق تنقید کا نشانہ بننے کے بعد آخر اپنی کتاب کو واپس لینے کا اعلان کرہی دیا ۔ نوازالدین صدیقی نے ' این آرڈنری لائف' کے عنوان سے اپنی ذاتی زندگی پر کتاب لکھی تھی جو گزشتہ ماہ شائع کی جاچکی ہے۔ اداکار نے اپنی کتاب کو واپس لینے سے متعلق کہاکہ میری وجہ سے جن لوگوں کو دکھ پہنچا، میں ان سے معافی مانگتا ہوں اور اپنی کتاب واپس لیتاہوں۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنے بالی وڈکریئرکے دوران پیش آنےوالے کئی واقعات اور حالات کا ذکر کیا تھا جبکہ فنی کریئر کے دوران استوار ہونے والے روابط کا بھی ذکر کیا جس میں بالی وڈ فلم انڈسٹری سے منسلک اداکاراﺅں کے نام شامل ہیں۔ نواز الدین نے تمام باتوں کا ذکر اپنی کتاب میں کیا تھا۔ ان اداکاراﺅں نے اپنا نام استعمال کرنے پر نواز الدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں میں نہاریکا سنگھ اور سنیتا راجور شامل ہیں۔
 

شیئر: