Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

افغانستان میں طالبان کے حملے،28اہلکار ہلاک

  کابل ...افغانستان میں طالبان کے حملوں میں28 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ افغان حکام کے مطابق چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شمالی صوبہ قندوز میں حملے کے دوران 13پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ضلعی پولیس کے سربراہ حیات اللہ امیری نے بتایا کہ حملے کے وقت 14 پولیس اہلکار چوکی میں موجود تھے۔ بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کے باعث اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا ۔ ایک پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ نکلا۔ طالبان حملے کے بعد سرکاری ہتھیار، بکتر بند اور فوجی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔دوسرا حملہ صوبہ غزنی میںایک چیک پوائنٹ پر ہوا جس میں9پولیس اہلکار مارے گئے۔جنوبی صوبے زابل کے ضلع ارغان آبادمیں ہونے والے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ طالبان اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

شیئر: