Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

وسطی یورپ میں طوفان سے 5افراد ہلاک

ویانا... وسطی یورپ میں آنے والے تیز ہواوں کے طوفان میں5 افراد ہلاک ہوگئے۔جمہوریہ چیک، پولینڈ،آسٹریا اور جرمنی میں طوفان سے بڑے پیمانے پر بجلی نظام درہم برہم ہوگیا۔ ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ جرمنی میں کئی اسٹیشنوں پر ریلوے سروس معطل کردی گئی ۔ سیکڑوں افراد پھنس گئے ۔پولینڈ ،جمہوریہ چیک اور جرمنی میں درخت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔100 اور180کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔

شیئر: