Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بنگلہ دیش میں3شدت پسند گرفتار

  ڈھاکا ... بنگلہ دیش میں پولیس نے 3 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ہتھیار اور گو لہ بارود برآمد کرلئے۔ بنگلہ دیش کی سریع الحرکت فورس کے عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے ضلع چاپائی نواب گنج میں چھاپہ مارا گیا۔ یہ گروپ گزشتہ برس ڈھاکا میں ایک کیفے پر دہشت گردانہ حملے کے ساتھ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دہشت گردانہ حملے میں 17 غیرملکیوں سمیت 22 افراد مارے گئے تھے۔

شیئر: