Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کو قتل کی دھمکی دیدی

لندن.... شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کے قتل کی دھمکی دے دی۔ اس نے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی ۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کا اکلوتا بیٹا جارج اپنے والد ولیم آف کیمبرج اور دادا ولی عہد چارلس کے بعد تیسرا ولی عہد ہے۔برطانوی سائبر سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے جسے اس نے سماجی رابطوں کی موبائل فون ایپلی کیشن ٹیلی گراف سے بھیجا تھا۔ داعش نے ننھے شہزادے کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں لکھا کہ ”جلد اسکول جانا شروع کردیا“۔ ” جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے“۔ برطانوی سیکورٹی اداروں کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ داعش شہزادے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

شیئر: