Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

جی سی سی سے قطر کی رکنیت معطل کی جائے، بحرین

منامہ: بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہاہے کہ جی سی سی ممالک کی وحدت اور یکجہتی کے لئے ضروری ہے کہ قطر کی رکنیت معطل کردی جائے یہاں تک کہ وہ ہوش کے ناخن لے کر ہمارے مطالبات تسلیم کرلے۔ بصورت دیگر ہم قطر کے بغیر بھی خوش ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جی سی سی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں قطر کی شرکت ہوئی تو بحرین اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوگا۔ قطری انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ کانفرنس کے انعقاد تک وہ معاملات کو یوں ہی معلق رکھنے میں کامیاب رہے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔
 

شیئر: