Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

بحرین میں پولیس بس پر دہشت گردوں کا حملہ

منامہ.... بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے جدحفص علاقے کے قریب خلیفہ بن سلمان اسٹریٹ پر پولیس بس پر حملہ کر کے کئی سپاہیوں کو زخمی کر دیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ ادارے واردات کرنے والوں او ران کے محرکات نیز ان کے پس پشت طاقتوں کا پتہ لگانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے کئی سپاہی زخمی ہو گئے

شیئر: