Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

اکشے کی 'پیڈمین' کا پوسٹر

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم کا پہلا پوسٹر منظرعام پر آگیا۔اداکار نے نئی فلم ' پیڈمین' کا پوسٹر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کیا ہے۔ پوسٹر میں اکشے کمار عام سے آدمی کا روپ دھارے سائیکل پر ٹفن ٹانگے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔'پیڈمین ' کی کہانی ہندوستانی ریاست تامل ناڈو کے سماجی کارکن ارونا چلم مروگناتھم کی زندگی پرمبنی ہے جسے اکشے کمار سینما اسکرین پر پیش کرنے جارہے ہیں اطلاعات کے مطابق اکشے کمار کی نئی فلم تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔یہ فلم اگلے برس 26 جنوری 2018 کونمائش کے لئے پیش کردی جائےگی۔
 

شیئر: