Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ہجرہ روڈ پر حادثہ،پاکستانی معتمر جاں بحق

جدہ.... ہجرہ روڈ پر خلیص کبری کے قریب برق رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے پر ایک پاکستانی معتمر جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 3امدادی ٹیموں نے زخمیوں کی مرہم پٹی میں حصہ لیا۔ ایک کی حالت نازک ہے۔ چاروں زخمی پاکستانیوں کو خلیص جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3کے زخم درمیانے درجے کے ہیں۔
 

شیئر: