Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

متنازع اشتہار پر پیزا ہٹ کیخلاف کارروائی

ریاض...وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے متنازعہ اشتہار دینے پر سعودی پیزا ہٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کردی۔ الحسین نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اطلاع دی کہ سعودی پیزا ہٹ نے جو اشتہار دیا وہ مقررہ قواعد کے منافی تھا۔ کمپنی کیخلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ اشتہار میں لکنت والی زبان استعمال کی گئی تھی۔ مضحکہ خیز انداز سے اشتہار کی زبان تحریر کی گئی تھی۔ اسے بعض شہریوں نے لکنت رکھنے والے لوگوں کی توہین کے مترادف قرار دیدیا۔
 

شیئر: