Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

لندن خواتین کے لئے محفوظ ترین، دہلی خطرناک ترین

ایک سروے کے مطابق عورتوں کے لیے محفوظ ترین شہر لندن کو قرار دیا گیا ہے۔ جگمگاتی روشنیوں والا یہ شہر یورپی تہذیب کا آئنہ دار ہے۔ ایک جدید ترقی یافتہ شہر جہاں قدم قدم پر بگڑنے کے، گرنے کے، لڑکھڑانے کے ایک دو نہیں، درجنوں مواقع دستیاب ہیں۔ وہی شہر نگاراں صنف نازک کیلئے محفوظ ترین ہے۔ 
 
اس کے برعکس نئی دہلی جو مشرقی تہذیب اور روایات کا امین ہے، وہاں کی حالت یہ ہے کہ عورتوں کیلئے خطرناک ترین شہر ہے۔ نئی دہلی ایشیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کی راجدھانی ہے جہاں قدم قدم پر عورت غیر محفوظ ہے حالانکہ مشرقی ممالک میں ثناخوان تقدیس مشرق ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔
 
یہ تو عالمی ادارے کی جانب سے کیا گیا سروے ہے،  اب ہمیں بھی ایک سروے کرانا چاہئے تاکہ معلوم ہو کہ پاکستان میں کونسا شہر عورتوں کیلئے محفوظ ہے اور کون سا خطرناک۔
 

شیئر: