حیدرآباد .... حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی اوراوسط درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش میں کہیں بھی ہلکی اور اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رائل سیما کے علاقے میں موسم بڑی حد تک خشک رہیگا۔