Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

ریاض: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ المعذر میں واقع ولی عہد کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ولی عہد کے مشیر برائے عسکری امور جنرل انجینئر طلال العتیبی اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداران موجود تھے۔
 
 

شیئر: