واشنگٹن.... امریکی کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ امریکی فوجی افغان فورسز کو آئندہ برس طالبان کے ساتھ جنگ کےلئے تیار کررہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈکواٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانستان میں طویل جنگ کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی مقصد کےلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ افغانستان میں حالیہ کامیابیوں کو اپنی فتح نہیں سمجھتے تاہم افغان جنگ کے جلد خاتمے کےلئے فیصلے کرلئے۔ امریکی جنرل نے کہا کہ طالبان سے پرامن مذاکرات ممکن ہیں۔