Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بوبی دیول خوش ہوگئے

بالی وڈ اداکار دھرمیندر کے چھوٹے بیٹے بوبی دیول ان دنوں کافی خوش ہیں۔ خبروں کے مطابق بوبی دیول کو حال ہی میں فلم 'ریس' کے تیسرے سیکوئل میں ایک کردار کیلئے منتخب کرلیاگیاہے۔ بوبی اداکار سلمان خان کےساتھ فلم میں کام کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔بوبی نے کافی عرصے انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد فلم ' پوسٹر بوائز' سے سینما اسکرین پر آئے ہیں۔ اس سے قبل ان کے بھائی اداکار سنی دیول نے میڈیا سے گفتگو میںکہا تھا کہ بوبی دیول اپنے فلمی کریئر کے بارے میں کافی پریشان ہیں کیونکہ کوئی پروڈیوسر انہیں فلم میں کافی سالوں سے کام نہیں دے رہاہے۔کہاجارہاہے کہ فلم 'ریس تھری' بوبی دیول کے فلمی کریئر کو نیا رخ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔
 

شیئر: