Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انوشکا پر”چوری“ کا الزام

 
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فیشن ڈیزائنر بننے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔ انوشکا سے متعلق خبروں کے مطابق ایک چائنیز کمپنی نے انوشکا شرما پر اپنے کپڑوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے جو ڈیزائن پیش کئے ہیں وہ سب کے سب ان کی کمپنی سے کاپی کئے گئے ہیں جو آن لائن دستیاب ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انوشکا اپنی شہرت کا استعمال کررہی ہیں۔ ان کی ڈیزائننگ ٹیم کی جانب سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے کہاگیاہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنا ذاتی ' نش' نامی فیشن ڈیزائن برانڈ کچھ دنوں قبل ہی متعارف کروایاہے۔
 

شیئر: