Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب پر ہیکنگ کے بڑے حملے کا امکان

 ریاض..... انفارمیشن سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب پر بہت بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ انفارمیشن سیکیورٹی کی ماہر انٹرنیشنل آربور کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر علاءہادی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ہیکرز انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے اور مختلف خدمات سے صارفین کو محروم کرنے کی کوشش کریں گے۔ عالمی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہیکرز کا سب سے بڑا ہدف سعودی عرب ہے۔ پوری دنیا میں اس حوالے سے مملکت کا نمبر تیسرا ہے۔ مملکت کے سرکاری اور نجی اداروں پر باہر سے سالانہ 54ہزار الیکٹرانک حملے کئے جا رہے ہیں۔ امارات کا نمبر دوسرا ہے۔ سب سے زیادہ ہیکنگ شمالی کوریا سے ہورہی ہے۔ 
 

شیئر: