Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شام میں روسی بمباری سے 14شہری ہلاک

 دمشق .... شام میں روسی فضائیہ کی مبینہ کارروائی میں 14 شہری ہلاک ہو گئے ۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بمباری مشرقی شام میں دریائے فرات کے کنارے میادین شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ شہری اس حملے کی زد میں آ گئے۔ ہلاک شدگان میں 3 بچے شامل ہیں۔دریں اثناء شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران روسی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر کو کوئی تکنیکی خرابی کے باعث فوری طور پر اتارلیا گیا۔

شیئر: