Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شمالی کوریا ایک اور میزائل تجربہ کرے گا

ماسکو .... روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد دور مار میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے۔ روسی رکن پارلیمنٹ نے 3 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ شمالی کوریا کا دورہ کیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں روسی سیاستدان نے کہا کہ دورے کے دوران پیانگ یانگ نے وفد پر واضح کیا کہ نیا میزائل امریکہ تک مار کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے ماہرین کا کہنا تھا کہ میزائل ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے سائنسی اعداو شمار سے ظاہر کیا کہ نیا میزائل امریکہ کے مغربی ساحل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر: