Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

رنبیر کپور اب کشور کماربنیں گے

بالی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانےوالے معروف گلوکار کشور کمار آج بھی اپنی مدھر آواز کے باعث لوگوں کے دلوں میں ہیں ان کے لازوال گیت آج بھی مقبول ہیں۔ اب بالی وڈ انڈسٹری میں کشور کمار کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ بالی وڈ کے معروف فلمساز انوراگ باسو نے کشور کمارکے مرکزی کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور کو منتخب کیاہے۔ خبروں کے مطابق انوراگ کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار کی زندگی پر بنائی جانےوالی فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوگیاہے۔ بہت جلد فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسکے بعدکشور کمار کی زندگی پر فلم کا کام شروع کیاجائےگا۔
 
 
 
 
 

شیئر: