Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
تازہ ترین

مصر نے ھیفا وھبی کو کام سے روک دیا

مصر نے نامور لبنانی گلوکارہ اور اداکارہ ھیفا وھبی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے سینما ایکٹنگ سنڈیکیٹ اور سینما میں کام کرنے والوں کی یونین نے ایک مصری پروڈیوسر محمد السبکی کے ساتھ اختلافات کے بعد ھیفا وھبی کومصر میں کام کرنے روک دیا ۔اس کے علاوہ ھیفا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ السبکی سے لی ہوئی ایڈوانس رقم 40ہزار ڈالر اور زر ہرجانہ 70لاکھ مصری پاﺅنڈ بھی ادا کرےں۔یاد رہے کہ پروڈیوسر السبکی نے ھیفا وھبی کو اپنی فلم ڈیزل کےلئے سائن کیا تھا لیکن شوٹنگ کے ایام میں اداکارہ نے بطور مہمان اداکارہ ایک اور فلم میں کام کو ترجیح دی جس کی وجہ سے السبکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
 
 
 
 
 

شیئر: