Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹائیگر شروف کے گھر چھوڑنے کی خبروں سے ہلچل

نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے اپنے والدین اور گھر چھوڑنے کی افوا ہ نے ہلچل مچادی تاہم جیکی شروف نے ان افواہوں پر کہا کہ ان کا بیٹا جو دل چاہے کرے ،یہ اس کی زندگی ہے۔ہندوستانی میڈیاپر ان دنوں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹائیگر شروف بہت جلد والدین کو چھوڑ کر اپنی دوست دیشا پٹانی کے ساتھ الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔وہ د دنوں فلم ”باغی2 “میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ ٹائیگر کے گھر چھوڑنے کے بارے میں جب جیکی شروف سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ٹائیگر ابھی بچہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اگر ایسا کچھ اس کے دماغ میں چل رہاہے تو اس نے ابھی تک مجھ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ویسے اگر ٹائیگر الگ رہنا چاہتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، ہر شخص اپنا جیون ساتھی خود تلاش کرتا ہے اور الگ خوشگوار زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ اگر میرا بیٹا بھی ایسا کرنا چاہتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں اپنے بچوں کو جانتا ہوں، وہ کبھی ہمیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فی الحال تو ٹائیگر ہمارے ہی ساتھ رہ رہا ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: