Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

مومنہ مستحسن پاکستان کی با اثر خاتون قرار

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن یوں تو اپنی آواز کے باعث شہرت رکھتی ہیں لیکن انہیں اب پاکستان کی بااثر خاتون کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔ حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے 'برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن' کی سال2017 کی100با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیاہے۔ مومنہ مستحسن پاکستان کی پاپ گلوکارہ ہیںجنہوں نے ' کوک اسٹوڈیو' میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کےساتھ ' آفریں آفریں' گیت پیش کیا تھا ،یہ گیت مومنہ کی وجہ شہرت بنا۔مومنہ، بہترین آواز کی مالک ہونے کےساتھ ساتھ،ایک انجینیئر 'ایک ماہر ریاضیات اور مقامی کرکٹ ٹیم کی سفیر بھی ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے پچھلے5 برس سے ہر سال ایسی100 خواتین کی ایک فہرست پیش کی جاتی ہے جو اپنی خدمات کے باعث بہترین نام پیدا کرتی ہیں ۔سال 2017ءکی یہ فہرست اگلے ماہ پیش کی جائےگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: