Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ٹی وی انڈسٹری نے لالی وڈ کو نئی زندگی دی،عتیقہ اوڈھو

 
اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اچھے اسکرپٹ اور کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ کم اور معیاری کام سے فنکارا پنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔ یہی صورتحال فلموں میں رہی، کم فلموں میں کام کیا اور اپنے طورپر عمدہ کردار نگاری کی۔ انہوں نے کہاکہ ہدایتکارہ مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے کر کے فلمی دنیا میں انٹری دی تو اب تک کئی فلم پروڈیوسرز رابطے کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر پنجاب نہیں جاﺅنگی اور نامعلوم افراد 2 کی کامیابی نے فلم پروڈیوسرز کو ایک نئی راہ دکھا دی۔ ملکی فلم انڈسٹری لالی وڈ میں فارمولہ فلموں کا دور ختم ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری نے لالی وڈ کو نئی زندگی دی، ہمیں اب اس حقیقت کو مان لینا چاہئے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: