Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

بی ایچ یو کی 1200طالبات کے خلاف ایف آئی آر

وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو ) میں چھیڑچھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات پر پولیس لاٹھی چار ج اور ہنگامے پر ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات کا دیدیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے تقریباً1200طالبات کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے 3ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ اور 2پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ پولیس افسران نے بتایا کہ لنکا تھانہ انچارج راجیو سنگھ کو ہٹاکر پولیس لائن بھیج دیا گیا۔علاوہ ازیں بھیلو پور کے ای اونویش کٹیار کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس افسران کے مطابق یونیورسٹی احاطے میں حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔ احتیاط کے طور پر پولیس کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی اور آنے جانے والوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔

شیئر: