Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مکل رائے ترنمول کانگریس سے6برس کیلئے معطل

کولکتہ۔۔۔۔ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما مکل رائے مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بعد پارٹی نے رائے کو 6سال کیلئے معطل کردیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں مکل رائے کو ترنمول کانگریس کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اسکے علاوہ پارلیمنٹری کمیٹی برائے وزار ت داخلہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور یوتھ ونگ کے صدر ابھیشک بنرجی جو ممتا بنرجی کے بھتیجے ہیں،پارٹی کی ریلی کے موقع پر مکل رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکل جیسے رہنماؤں کی پارٹی کو ضرورت نہیں۔ پارٹی کے اسی رویہ سے ناراض ہوکر مکل رائے نے زیڈ سیکیورٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔مکل رائے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزارت ریلوے کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔

شیئر: