Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

بہار میں اندھیر نگری، چوپٹ راج ہے، شرد یادو

پٹنہ۔۔۔۔بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے مہا گٹھ بندھن سے علیحدگی پر ناراض جنتادل یو کے سابق قومی صدر شرد یادو نے کہا کہ ریاست میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ریاست میں قانون و انتظام کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ہر سطح پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ شرد یادو ’’سنوادیا ترا‘‘کے دوسرمرحلے کا آغاز کرنے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اندھیر نگری چوپٹ راج سے قانون اور انتظام کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ مجرموں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔راجیہ سبھا میں یادو نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بہار کے بھاگلپور میں افتتاح سے پہلے ہی بند ھ ٹوٹ گیا ۔بہار میں ہر سطح پر لوٹ کھسوٹ مچی ہوئی ہے۔دریں اثناء بنارس ہندو یونیورسٹی کی طالبات پر پولیس کے لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کی سنہری تاریخ ہے ۔

شیئر: