Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بی جے پی کی نگاہیں جنوبی ہند کی ریاستوں پر

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بی جے پی کا اگلا نشانہ جنوبی ہند کی ریاستیں ہیں اور 2019ء کے انتخابات میں تلنگانہ میںبی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا۔انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی یونٹ 2019ء کے انتخابات کے پیش نظر کا م کر رہی ہے  اور تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ صرف بی جے پی ہی حکمران جماعت ٹی آرایس کی متبادل ہے۔ ریاست میں بی جے پی کے توسیع کے منصوبوں پرروشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست میں بی جے پی کی رکنیت سازی کو 30لاکھ تک کرنے کا  نشانہ ہے۔ پولنگ بوتھ کی سطح سے ریاستی سطح تک کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ساتھ ہی  جنوری  یا فروری میں ایک  بڑ اجلسہ عام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں  ہر بوتھ لیول کے پارٹی کے کارکن موٹر سائیکل کی ریلی کے ذریعہ اس  جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ سے پارٹی کو مستحکم  بنانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔کرناٹک ، تلنگانہ اور اوڈیشہ میں پارٹی کو  مزید فعال بنانے کے مسئلہ پر رام لال،رام مادھو سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ حکومت سے متعلق عوام میں  مایوسی پائی جاتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران سرگرم رول اداکرنے والوںکو ٹی آرایس نے نظر انداز کردیا ہے جس کی واضح مثال ایک دلت کارکن کی خود سوزی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ان لیڈرو ں کو عہدے دیئے جنہوں نے تلنگانہ تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا۔

شیئر: