Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025

سلمان کا ٹی وی شو کیلئے بھاری معاوضہ

بالی وڈ کے دبنگ خان یوں تو اپنی اداکاری کے باعث سینما اسکرین پر کافی مقبول ہیں، وہیں وہ ٹی وی پروگراموں کی بھی جان سمجھے جاتے ہیں۔اسی شہرت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیاہے۔وہ ٹی وی پروگرامز میں آنے کے لئے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق سلمان خان نے بگ باس11کی ایک قسط کیلئے11 کروڑ روپے معاوضہ مقررکیاہے۔ سلمان خان پچھلے8 برسوں سے اس ٹی وی پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں۔سلمان خان کا نیابگ باس سیزن11 یکم اکتوبر سے شروع ہونےجارہاہے۔
 

شیئر: