Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
تازہ ترین

حوثیوں نے علی صالح کو محافظ دستے سے محروم کر دیا

 عدن.... حوثی باغیوں نے چال چل کر معزول صدر علی عبداللہ صالح کو ان کے محافظ دستے سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صنعا ءمیں وزارت دفاع پر قابض حوثیوں کے کمانڈروں نے علی صالح کے ہمنوا افسران اور فوجیو ںکو ایک برس کی تنخواہیں وصول کرنے کے پیغام بھیجے۔ افسران اور فوجیوں سے کہا گیا کہ وہ صنعاءسے 120کلومیٹر جنوب میں واقعہ ذمار جا کر تنخواہ وصول کر لیں۔ ایک برس سے تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔ ذمار پہنچنے والوں کو ایک چھاﺅنی میں حراست میں لے لیا گیا اور ان سے ان کے موبائل او رشناختی کارڈچھین لئے گئے۔ 

شیئر: