Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ و ڈائریکٹرکرکٹ مقرر

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 2018 ءکےلئے وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ کئی سال مصباح الحق کے ساتھ کام کر چکا ہوں، ان کے ساتھ اس وقت کام کیا جب پاکستان میں کرکٹ بہت نیچے چلی گئی تھی، اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بیٹسمین کپتان کیلئے بولنگ کوچ کا ساتھ فائدہ مند ہوتا ہے اور وقاریونس کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا جبکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس دو مرتبہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: