شاہ رخ نے خان ہیروز کومات دے دی
بالی وڈ کے کنگ کہلانےوالے اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرخان ہیروز کو مات دیدی ۔خبروں کے مطابق شاہ رخ خان کے ٹویٹر اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد2کروڑ 80 لاکھ تک جا پہنچی ہے ۔کنگ خان کے فینز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کنگ خان نے دیگر خان ہیروز سلمان اور عامر کو ٹویٹر پر پیچھے چھوڑدیا ہے۔خان ہیروز میں سب سے زیادہ ٹویٹر فالوورز شاہ رخ کے ہوگئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق عامرخان کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ جبکہ سلمان خان کے ٹویٹر فالوورز2 کروڑ 19 لاکھ ہیں۔51 سالہ بالی وڈ اداکار کنگ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اپنے فنی و ذاتی زندگی سے متعلق اسٹیٹس اور تصاویر اپنے فینز سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ کی فلم ' جب ہیری میٹ سیجل' ریلیز ہوئی تھی۔