Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

پراچی نے 29 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کی اداکارہ پراچی ڈیسائی نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ پراچی کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت جلد اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔ پراچی نے فنی کریئر کا آغاز ہندوستانی ٹی وی ڈراموں سے کیا۔پراچی نے فلم ' راک آن ' سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا جسے خوب سراہاگیا۔ انہوں نے فلم ' ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی' میں عمران ہاشمی کےساتھ کام کیا بعد ازاں پراچی نے فلم بول بچن اور اظہر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔پراچی فلم ' ایک تھا ویلن' کے ایک گیت میں آئٹم گرل کے طور پربھی سامنے آئیں۔حال ہی میں پراچی اپنی ایک سائنس فکشن فلم ' کوشا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔
 
 
 
 

شیئر: