Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سنجے کپوراب چھوٹی اسکرین پر

اداکار سنجے کپور بہت جلد چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ سنجے کپور نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئے انداز میں ایک تصویر شیئر کی ہے ۔سنجے کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ہندوستانی ٹی وی اسکرین پر ایک ڈرامہ کرنے جارہے ہیں۔وہ ' عشق گناہ' نامی ایک نئے ٹی وی ڈرامے کا حصہ بنیں گے ۔ اس سے قبل بھی وہ ایک ٹی وی پروگرام کرچکے ہیں۔2003 میں سنجے نے دی مریکلز آف ڈیسٹینی' نامی ٹی وی پروگرام میں کام کیاتھا۔بالی وڈ اداکار سنجے کپور آخری بار2013میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کے ساتھ فلم شاندار' میں دکھائی دیئے تھے۔
 
 

شیئر: