بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار 50 برس کے ہوگئے ، یوں انہوں نے عمر کی ''ہاف سنچری''مکمل کر لی ۔اکشے کمار نے90 کی دہائی میں بالی وڈ کریئرکا آغاز اپنی فلم ' سوگندھ' سے کیاپھ ایک فلم کے بعد دوسری فلم ملتی گئی اوریوں اکشے اب تک150 سے زائدفلمیں کرچکے ہیں۔ اکشے نے ماضی کی فلموں میںایکشن ہیرو کے طور پر سینما اسکرین پر اپنی دھاک بٹھائی آج بھی ایک بہترین اداکار ہیں۔ حال ہی میں اکشے کی فلم ' دی ٹوائلٹ' ایک پریم کتھا' بالی وڈ باکس آفس کی ایک کامیاب فلم رہی ہے۔ مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانےوالے اکشے کمار کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔بالی وڈ باکس آفس کے ایک بہترین اور کامیاب اداکار اکشے کمار فلم ' 2.0' گولڈ' اور پیڈمین' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ دونوں فلمیںاگلے برس سینما میں نمائش کے لئے پیش ہوں گی۔